معروف یوٹیوبر سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف یوٹیوبر سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیاہے، محمد علی مرزا کو پولیس تھانہ سٹی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے، انجینئر مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں کیطرف سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ مختلف علما کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، علما کرام کی طرف سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری