کراچی ؛تین اضلاع کی 5بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)کراچی کے تین اضلاع کی 5بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین اضلاع کی5بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے۔پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی، جے یو آئی، پی ٹی آئی کے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست تک کی جائیگی۔کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائیگی۔پانچ نشستوں میں ایک چیئرمین، تین وائس چیئرمین اور ایک جنرل وارڈ پر انتخاب ہوگا۔
ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست کےلیے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر 18امیدوراوں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی ایک میں چیئرمین کےلیے 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 7 پر جرنل ممبر 4 کی نشست کےلیے سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ضلع کیماڑی ٹی ایم سی بلدیہ کی یوسی 8 میں وائس چیئر مین کی نشست پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر