پاکستان کیلئے سعودی ایئر لائن کی پروازوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی۔
فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو پروازیں چلائے گی۔
مزید پڑھیں:عمان نے بھی گولڈن ویزا سکیم متعارف کرا دی