رونالڈو کے النصر کلب کیلئے 100 گول مکمل

Aug 25, 2025 | 09:48:AM
رونالڈو کے النصر کلب کیلئے 100 گول مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پرتگال سے تعلق رکھنے  والے عالمی شہرت یافتہ  فٹبالر کرسٹیانو  رونالڈو  نے ایک اور  منفرد  اعزاز حاصل کرلیا۔

رونالڈو نے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں  النصر کی جانب سے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

رونالڈو کا یہ النصرکلب کے لیے 100واں گول تھا، اس طرح رونالڈو 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالرگئے۔

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔

اس کے علاوہ رونالڈو  بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بھی  ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کیے ہیں۔