" میرا شیر پتر "افغانستان سے جیت پر نسیم شاہ کو ماں کی یاد آگئی

Aug 25, 2023 | 15:24:PM
کیپشن: نسیم شاہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نسیم شاہ نے میچ جیت کر خصوصی طور پر شاداب خان کو ٹیگ کیا اور لکھا یہ تمہارے لیے تھا ۔انہوں نے انسٹا گرام سٹور ی میں لکھا ہے کہ’کاش آج یہ میری ماں دیکھ سکتیں‘۔نسیم شاہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے بیحد پسند کیا ہے۔

نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی  جس میں اُنہیں ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کے ساتھ جیت کے بعد خوشی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی پرفارمنس کو شاداب خان اور قومی کرکٹ ٹیم کو وقف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جیت پاکستان کے سب ہی کرکٹ شائقین کے لیے ہے۔‘انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں کرکٹر امام الحق حق کی بھی تعریف کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو میچ جتوانے کے بعد نسیم شاہ نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں میچ نسیم کی والدہ ان کو  میچ جتوانے کے بعد " میرا شیر پتر " کہ رہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جیت کا جشن مناتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس  میں نسیم شاہ اپنی والدہ کا ذکر کر تے ہوئے کہ رہے ہیں ’میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کاش آج یہ میری ماں دیکھ سکتیں‘۔