ڈونلڈ ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر جاری

Aug 25, 2023 | 09:57:AM
Donald Trump, prisoners, clothing, photos released, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )الیکشن میں مداخلت کے کیس میں گزشتہ رات گرفتار ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  قیدیوں کے لباس میں تصاویر سامنے آ گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امرکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کے کیس میں گرفتاری دے دی جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا،مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل پہنچے، فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر بنائی گئیں ، امریکا کی تاریخ میں کسی سابق صدر کی جیل میں تصاویر جن کو ’مگ شاٹ ‘ کہا جاتا ہے بنوانے کا یہ پہلا موقع ہے، پچھلے پانچ مہینوں میں چوتھی بار صدر ٹرمپ کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ طور پر کرمنل مقدمہ چلایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی دیوانی نکلیں، نمبر مانگ لیا

  ٹرمپ کی جانب سے دو لاکھ ڈالر مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا تاہم  ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں، فلٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق ٹرمپ کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے، تاہم ٹرمپ فلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہونے کے بعد 2 لاکھ ڈالرکی ضمانت کرواتے ہوئے واپس اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیشی کے موقع پر سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں مقدمے میں گھیسٹنا اصل میں 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدوار بننے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے، جہاں بددیانتی سمجھیں، اس الیکشن کو چیلنج کرنے کا پورا حق ہے۔

ٹرمپ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیےگا مجھے گرفتاری پیش کرنے کے لیے اٹلانٹا جانے کیلئے تیار ہونا ہے جہاں قتل اور دیگر پر تشددد جرائم تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں اور مجھے انتہائی بائیں بازو کی لو لائف ڈسٹرکٹ اٹارنی فینی ویلیس کے ہاتھوں گرفتار ہونا ہے۔واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُن 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے،رپورٹس کے مطابق اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں ، پیشی کی مہلت جمعہ کی دوپہر کو ختم ہوگی،ٹرمپ کے ساتھی اور نیویارک کے سابق مئیر روڈی جولیانی اور وکیل سڈنی پاؤل بھی ہتھیار ڈالنے والے افراد میں شامل ہیں۔