مہنگائی سے تنگ عوام نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی

Aug 25, 2023 | 09:35:AM
 مہنگائی سے تنگ عوام نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے ہر کوئی پریشان،جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں بدترین معاشی بحران اور  بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ستائے لوگوں نے دکانوں میں لوٹ مار شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں پورے ملک میں لوٹ مار کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے، لوٹ مار کے خوف سے کچھ دکانداروں نے دکانیں بند کردیں اور کچھ دکانداروں نے حفاظت کیلئے ہتھیار رکھ لئے ،سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز میں لوٹ مار کرنے والے افراد دکانوں سے کیش سمیت ہر چیز اٹھا کر فرار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

ضرورپڑھیں:

رپورٹس کے مطابق  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس نے لوگوں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی نے اشیاء ضروریات کو مزید مہنگا کر دیا ہے جس کے باعث ارجنٹائن کے عوام ان دنوں معاشی بحران اور سو فیصد سے زیادہ مہنگائی کا شکار ہیں۔