این اے 157: پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کو بڑی حمایت مل گئی

Aug 25, 2022 | 13:08:PM
ملتان کے ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ این اے 157 میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کو بڑی حمایت مل گئی
کیپشن: این اے 157: پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کو بڑی حمایت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان کے ضمنی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ این اے 157 میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کو بڑی حمایت مل گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مخدوم سید ولایت مصطفٰی گیلانی (سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک شہید رحہ) نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت ضمنی الیکشن این اے 157 میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سید یزدانی گیلانی، سید قاسم گیلانی، سید شفاعت مصطفٰی گیلانی، سید نورانی گیلانی، سید محسن رضا گیلانی، سید غلام مصطفٰی گیلانی، سید زین العابدین گیلانی اور دیگر معززین نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ایم این اے ابراہیم خان، سید راجن بخش گیلانی، خواجہ سلمان صدیقی، ملک ظہور مہے اور دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔