تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

Aug 25, 2022 | 10:43:AM
تھائی لینڈ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کی آئینی درخواست پر وزیراعظم پرایوت چان او چا کو معطل کر دیا
کیپشن: وزیراعظم معطل، عدالت کا بڑا حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کی آئینی درخواست پر وزیراعظم پرایوت چان او چا کو معطل کر دیا۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں وزیراعظم کے عہدے 8 سالہ مدت مکمل ہونے پر ان کی معطلی کے لیے اپوزیشن جماعت کی درخواست پر آئینی عدالت میں سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل نے بڑا قدم اٹھالیا

گزشتہ ہفتے دائر کی گئی اپوزیشن کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے اس لیے انھیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائے شواہد اور دستاویزات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کو عہدے سے معطل کر کے 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور تب تک ڈپٹی وزیراعظم پروت وہنگسوان ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ معطل وزیراعظم چان اوچا نے بطور آرمی چیف 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور 2019 میں فوج کے ہی تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات میں سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔

 معطل وزیراعظم نے عدالتی فیصلہ قبول کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔ ملک میں عام انتخابات آئندہ برس مئی میں ہونا ہیں۔