مر کر دوبارہ زندہ ہونے کا مظاہرہ کرنے وا لا  پادری موت کا شکا ر بن گیا

Aug 25, 2021 | 20:29:PM
مر کر دوبارہ زندہ ہونے کا مظاہرہ کرنے وا لا  پادری موت کا شکا ر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ واقعہ زیمبیا کے شہر شاڈیزا میں واقع زائن چرچ میں پیش آیا جہاں جیمز سیکارا نامی پادری کو تین لوگوں نے زندہ قبر میں دفن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پادری کی نصیحت کے مطابق اسے تین دن بعد قبر سے نکالا جانا تھا۔ جب ان لوگوں نے تین دن بعد اسے قبر سے نکالا تو تب تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس 22سالہ پادری نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرح تین دن بعد واپس زندہ قبر سے باہر آ جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نکا ح کی تقر یب میں جنید صفدر نے اپنی آوا ز کا جا دو بھی جگایا۔۔ویڈیو وا ئرل

رپو رٹ کے مطابق  پولیس ان تین لوگوں کی تلاش میں ہے جو اس واقعے کے بعد سے مفرور ہیں۔کہا جاتا ہے کہ قبر میں زندہ دفن ہونے سے قبل اس پادری نے بائبل کی ایک آیت پڑھی تھی جن میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے پیروکاروں کو نصیحت کی تھی کہ وہ ان کی یاد میں یہ عمل کرتے رہیں۔پادری کا کہنا تھا کہ اس آیت میں حضرت عیسیٰ نے ان کے مر کر دوبارہ زندہ ہونے کے عمل کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے بعد ہم لوگ یہ عمل ان کی یاد میں دہراتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

یا د رہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ رب العزت نے زندہ آسمانوں میں اٹھا لیا تھا تاہم مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سولی پر چڑھائے جانے کے تین دن بعد زندہ کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ ادا کا رہ دپیکا پڈو کو ن ما ں بن گئیں؟