نکا ح کی تقر یب میں جنید صفدر نے اپنی آوا ز کا جا دو بھی جگایا۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 25, 2021 | 17:31:PM
نکا ح کی تقر یب میں جنید صفدر نے اپنی آوا ز کا جا دو بھی جگایا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور اب ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں مریم نواز کے بیٹے اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گاکر سب کو حیران کردیا ۔مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب میں ایک گلوکار کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں مگر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب جنید صفدر کو مائیک پکڑایا گیا تو انہوں نے اپنی گلوکاری سے سب کو حیران کردیا۔

جنید صفدر اس موقع پر بھارتی گانا 'کیا ہوا تیرا وعدہ' گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کی اس صلاحیت نے سوشل میڈیا صارفین کو بہت متاثر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہدایتکار رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ با لی وڈ میں بھو نچا ل آگیا

یا د  رہے کہ 'کیا ہوا تیرا وعدہ' بولی وڈ فلم 'ہم کسی سے کم نہیں' کا حصہ ہے جو 1977 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم یہ گانا آج بھی بے حد مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل

مریم نواز کے بیٹے کی جانب سے اپنے نکاح کی تقریب میں گائے گئے اس گانے کی ویڈیو نہ صرف وائرل ہورہی ہے بلکہ اسے بہت زیادہ سراہا بھی جارہا ہے۔سو شل میڈیا صا رفین اس وائرل ویڈیو پر اپنے اپنے اندا ز سے تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائزخان کی شوہر کیساتھ ایسی ویڈیو وائرل کہ الزامات کی زد میں آگئے