بڑے بھائی کے بدلے پولیس نے تشدد کر کے چھوٹے کی جان لے لی

Aug 25, 2021 | 15:34:PM
بڑے بھائی کے بدلے پولیس نے تشدد کر کے چھوٹے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موئنجودڑو ائیرپورٹ پولیس تشدد سے 13 سالہ بچہ کامران ابڑو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کامران ابڑو  کا بڑا بھائی چوری کے الزام میں ملوث تھا پولیس نے بڑے بھائی کے بدلے چھوٹے بھائی کو حراست میں لیا۔ ورثا نے بتایا ہے کہ پولیس نے کامران پر بیہمانہ تشدد کیا جس سے ان کے سر پر گہری چوٹیں آئی۔

ورثا کا کہنا ہے کہ  ایس ایچ او ائیرپورٹ لیاقت کھجڑ نے بچے کی رہائی کے لیے 40 ہزار روپے رشوت لی،بچے کی رہائی کے بعد انہیں دو روز تک چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا، ایمرجنسی وارڈ میں بچے کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گمبٹ ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایس ایچ او ائیر پورٹ لیاقت کھجڑ کا کہنا ہے کہ نہ  ہم نے بچے کو تحویل میں لیا اور نہ ہی اس پر تشدد کیا ،کامران پر آسیب اور جنات کا اثر تھا جس کے باعث اس کی موت ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی!!!!