خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی!!!!

Aug 25, 2021 | 14:02:PM
 خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی!!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم میں حال ہی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق جانوروں سے محبت ایک اچھا فعل ہے لیکن یہ فعل اگر شدت اختیار کرجائے تو نقصان دہ ثابت بھی ہوسکتا ہے،چمپینزی کی محبت میں گرفتار خاتون کے چڑیا گھر آنے پر پابندی عائدکر دی گئی۔بیلجیئم کے اینٹورپ زو کی انتظامیہ نے نوٹ کیا کہ مذکورہ خاتون چڑیا گھر میں مخصوص چیمپینزی کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں جس پر انتظامیہ نے ان پر چڑیا گھر کے دروازے بند کردیے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون نے 38 سالہ چیمپینزی سے محبت کا بھی اعتراف کیا اور بتایاکہ یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ 4سال سے ہر ہفتے چمپینزی سے ملاقات کے لیے چڑیا گھر آتی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ خاتون گلاس انکلوژر کے مخالف سمت بیٹھ کر چمپینزی کے ساتھ گھنٹوں وقت گزارا کرتی تھیں جس کے باعث ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا