ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا

Aug 25, 2021 | 13:46:PM
ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلحہ لائسنس حصول کیلئے خواہشمند افراد کی مشکلات کا نیا باب کھل گیا۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ایل سی کمیٹی نے اسلحہ لائسنس کے قوانین میں سخت شرائط کی سفارشات پیش کردیں ،نئی سفارشات کے باعث شہریوں کیلئے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہوگا۔

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی قانون سازی کیلئے سی سی ایل سی کو قانونی مسودہ بھجوایا تھا ،سی سی ایل سی کمیٹی کی سفارشات کو وزارت داخلہ حتمی منظوری کیلئے واپس کابینہ بھجوائے گی،کابینہ کیجانب سے ممنوعہ بور لائسنس اجرا کا اختیار وزیر داخلہ جبکہ غیر ممنوعہ بور کا اختیار سیکٹری داخلہ کے سپرد کر رکھا ہے۔

ممنوعہ بور اجراء کیلئے سالانہ 1 لاکھ مالیت کی ٹیکس ادائیگی جبکہ غیر ممنوعہ بور کیلئے 50 ہزار روپے کا ٹیکس ادائیگی کی شرط رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کی بوسٹر ویکسینیشن کا آغاز رواں ماہ ہو گا