کترینہ کیف کے روس میں سیر سپاٹے۔ ویڈیو وائرل

Aug 25, 2021 | 15:11:PM
کترینہ کیف کے روس میں سیر سپاٹے۔ ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف  اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے لئے روس میں موجود ہیں۔اداکارہ نے ٹھنڈے اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے اپنی چند نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کافی خوش اور پُرجوش نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

 انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دن پارک میں۔‘اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ دنیا میں بھی ہیں اور دنیا سے باہر بھی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

 ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ کے ٹھنڈے موسم کے باوجود  بھارتی اداکارہ  کترینہ نے جامنی رنگ کی ٹی شرٹ اور شارٹس پہنی ہوئی ہیں اور انہیں کافی ٹھنڈ بھی لگ رہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ خوش ہیں اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںشاہ رخ خان کی  نئی فلم میں انٹری۔۔ ہیروئن کون ؟ جانیے