معروف ماڈل رابعہ بٹ کی طبیعت ناساز

Aug 25, 2021 | 11:43:AM
معروف ماڈل رابعہ بٹ کی طبیعت ناساز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل رابعہ بٹ تین دن لگاتار کام کرنے کے بعد بیمار پڑگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ ’تین دن لگاتار  کام کرنے کے بعد الحمداللّہ، میرا کام ختم ہوگیا ہے۔‘

 معروف ماڈل کا کہنا ہے کہ میں نے تین دن کے دوران کام کی وجہ سے بالکل آرام نہیں کیا اور نہ ہی نیند پوری کی۔تھکن کی وجہ سے مجھے تیز بخار ہوگیا ہے اور اب میں بیمار پڑگئی ہوں۔‘

ماڈل نے مداحوں اور دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میرے لئے دُعا کریں۔‘

واضح رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ پاکستان کے نامور برینڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا کراچی میں جلسہ ۔۔مریم نواز آؤٹ شہباز شریف ان