صدر مملکت نے سیٹیلائٹ ای او تھری کی کامیاب لانچنگ کو تاریخی پیشرفت قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپارکو کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-3) کی کامیاب روانگی کو ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔
صدر مملکت کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پاکستان کی خود انحصاری، سائنسی مہارت اور خلائی ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔
آصف علی زرداری نے خلائی شعبے میں پاکستان کے قریبی دوست ملک چین کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اشتراک دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی ترقی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن