امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی اور اسرائیلی حملوں کےبعد تہران میں امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔
آج مدینہ، استنبول اور مسقط کے لیے پروازیں روانہ ہوئیں،ایران سے حج 2026ء کیلئے اسٹاف اور کوآرڈینیٹرز کی پہلی ٹیم بھی سعودیہ روانہ ہوئی۔
فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد شنگھائی اور گوانگزو سے پروازوں کی آمدبھی متوقع ہے،تعطل کے بعد پہلی بار دوحہ سے قطر ایئر کی پروازبھی تہران کے لیے روانہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
ایرانی میڈیاکے مطابق تہران سے دبئی، لاہور، نجف، مسقط کی پروازیں بھی آج شیڈول پر ہیں اورآئندہ چند روز میں فلائٹ آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔