کینیڈین خاتون کی سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکے سے محبت، لوئر دیر آ کر شادی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر رابطے اور پھر محبت کے بعد کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستان پہنچ گئی اور لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کر لی ہے۔
لوئر دیر پولیس کے ایک عہدیدار نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی خاتون اور مقامی لڑکے نے کورٹ جا کر اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔
ولیس عہدیدار نے بتایا کہ خاتون تقریباً ایک ہفتہ پہلے اسلام آباد پہنچی تھیں، جہاں لڑکے کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا، وہاں کچھ قیام کے بعد خاتون لوئر دیر تیمرگرہ پہنچیں اور ایک ہوٹل میں رہائش اختیار کی۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے اہل خانہ اس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے اپنے آبائی علاقے دیر میدان کے بجائے تیمرگرہ میں شادی کی گئی اور وہیں ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔
کینیڈین خاتون سارہ مشیل کی سوشل میڈیا پر تیمرگرہ ( خیبرپختونخوا) کے لڑکے سے دوستی ہوئی، اس کے پیچھے کینیڈا سے ٹورسٹ ویزے پر پاکستان آئیں اور دونوں نے شادی کر لی ہے۔ pic.twitter.com/Pwg8u3AOx1
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) April 24, 2026
انہوں نے بتایا کہ لڑکا غیر ملکی خاتون کو لے کر مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا اور شادی کے لیے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے ہیں، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ان کا نکاح پڑھایا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ دیر میدان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی خاتون کو وہاں جانے نہیں دیا گیا، اور نکاح کے بعد جوڑا ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کو اہل خانہ سے بھی خفیہ رکھا گیا ہے اور قریبی رشتہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ ‘میں اس وقت وہاں موجود تھا، دونوں بہت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:واشنگٹن لرز اٹھا!ابتک کی بڑی خبر سامنے آ گئی
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ ان کا سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا، جو آہستہ آہستہ بڑھتا گیا اور پھر وہ ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ آخرکار دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور خاتون کینیڈا سے لوئر دیر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق جوڑا کچھ دن دیر میں قیام کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا، جہاں مزید قیام کرے گا۔