پینٹاگون کے قریب بسوں میں تصادم ،اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی

Apr 25, 2026 | 09:57:AM
پینٹاگون کے قریب بسوں میں تصادم ،اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پینٹاگون میٹرو اسٹیشن کے قریب 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے، جن میں محکمہ جنگ کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک یہ حادثہ پینٹاگون میٹرو  سٹیشن کے جنوبی پارکنگ ایریا میں جمعے کی صبح تقریباً 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، حادثے کے بعد سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور ریڈ زون علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اومنی رائیڈ اور فیئر فیکس کنیکٹر کی بسیں میٹرو ایکسس روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں، ایمرجنسی سروسز، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو جائے حادثہ کی جانب دیکھا گیا۔

 حکام نے بتایا کہ 23 زخمیوں میں سے 18 افراد کو طبی معائنے اور علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں منتقل کیا گیا جب کہ 5 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،حکومت نے عوام پر پھر  ڈبل وار کردیا

پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 10 اہلکار سے محکمہ جنگ کے وابستہ ہیں، یہ ایک کم رفتار حادثہ تھا تاہم اس کے باوجود متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ واقعے کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر پینٹاگون سٹی اسٹیشن کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔