گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرائوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

Apr 25, 2026 | 09:36:AM
 گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرائوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر 10 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،حکومت نے عوام پر ڈبل وار کردیا

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے موٹروے پولیس ٹریفک پولیس سمیت سارے چلان ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔