ایران سے منسلک 344 ملین ڈالر کے کرپٹوکرنسی اثاثے منجمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے کرپٹو کرنسی اکاونٹس منجمد کردیے گئے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مالی دباؤ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ کے ادارے برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے کارروائی کی۔
ایران کے مالی وسائل کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاتا رہےگا، ایرانی مالی وسائل کا سراغ لگاتے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر آبنائے ہرمز ٹول کرپٹو کرنسی میں وصول کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔