ویرات کوہلی اور دیگر پیچھے رہ گئے،یاشاسوی جیسوال نے نیا ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی پی ایل 2025 میں پہلی گیند پر چھکا لگا کر بھارتی کھلاڑی یاشاسوی جیسوال نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس کھلاڑی نے نامور کرکٹر ز ویرات کوہلی اور میانک اگروال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان رائلز کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں ہار رہی ہے، نوجوان اوپنر یاشاسوی جیسوال نے ایک بڑا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے پہلی گیند پر چھکا لگا کر تاریخ رقم کی۔ وہ آئی پی ایل میچ کی اننگز کی پہلی گیند پر تین بار چھکا لگانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویرات کوہلی اور میانک اگروال جیسے نامور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں لیکن وہ بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں راجستھان رائلز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے پلے آف میں اس کا راستہ انتہائی مشکل ہو گیا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم 9 وکٹوں پر 194 رنز ہی بنا سکی۔ 11 رنز سے شکست کے بعد راجستھان کی پلے آف کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں۔ 9 میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کو 7 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت راجستھان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال 1 گیند پر 13 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔گزشتہ سال مبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوپنر یشسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی تھی۔اس میچ میں زمبابوے نے پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا نے پہلا اوور کرایا،انہوں نے پہلی ہی گیند فل ٹاس کرائی جس پر بھارتی بلے باز یشسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تو بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوگئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔سکندر رضا کی جانب سے جب دوبارہ گیند کروائی گئی تو یاشاسوی جیسوال نے ایک مرتبہ پھر چھکا لگا دیا اور یوں بھارتی ٹیم کے ایک گیند پر 13 رنز بنے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،بھارتی ناراض