ٹام کروز کی فلم’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی ایک ہفتے قبل نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ ادکار ٹام کروزکی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ بھارت میں ایک ہفتے قبل یعنی17؍ مئی2025 کو ریلیز ہوگی۔ یہ ’’مشن امپاسبل‘‘ فرینچائز کی آخری فلم ہے جو انگریزی، ہندی، تامل اورتیلگوزبان میں ریلیز ہوگی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ جلد ہی بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ٹام کروز کی اداکاری سے مزین یہ فلم عالمی سطح پر ریلیز ہونے سے ایک ہفتہ پہلے بھارت میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم17؍ مئی2025 کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔
جمعہ کے روز پیراماؤنٹ پکچرز انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ 17؍ مئی2025 کو اپنی ریلیز سے ایک ہفتے پہلےبھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ قبل ازیں یہ فلم 25 مئی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے پرجوش ہیں اور دنیا بھر میں اس فلم کی ڈیمانڈ ہے۔ اسٹوڈیو کے انسٹام ہینڈل پر بھی یہ خبر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ اب بھارت میں پہلے ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی ہالز و ریسٹورنٹس والے ہوشیار، مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،ٹیکس چوری پر سخت کارروائی