ایف پی سی سی آئی کا بھارت کےساتھ تجارت کے بائیکاٹ کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)پاکستانی کی بزنس کمیونٹی بھی بھارتی ہٹ دھرمی کیخلاف میدان میں آگئی۔ایف پی سی سی آئی نے بھارت کےساتھ تجارت کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو بھارتی آبی دہشتگردی اور جنگی جنون قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن ہاؤس میں ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں،نائب صدر امان پراچہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی نے بھارت کومنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت سے تجارت کے بائیکاٹ کااعلان کیااور پہلگام واقعے کو بھارتی سازش قرار دیدیا ہے۔ثاقب فیاض کی جانب سے بھارتی فالس فلیگ آپریشن پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بلواسطہ غیردستاویزی درآمدات کاحجم ایک سے دوارب ڈالرہے،بھارت سے تجارت نہ کرنے کے فیصلے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر نائب صدرامان پراچہ اورناصر خان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو بھارتی آبی دہشتگردی اور جنگی جنون قراردیدیا۔نائب صدور ایف پی سی سی آئی نے کسی بھی جنگ سے نمٹنے کیلئے وار فنڈ قائم کرنےکا اعلان بھی کیا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدورنےخطے میں غیریقینی صورتحال کاذمہ دار بھارت کوقراردیا اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی اور عالمی سطح پر بھی احتجاج ریکارڈ کروانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی ہالز و ریسٹورنٹس والے ہوشیار، مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،ٹیکس چوری پر سخت کارروائی