اگر بھارت نے جنگ کی تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج  

Apr 25, 2025 | 18:03:PM
اگر بھارت نے جنگ کی تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج  
کیپشن: سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر  بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔

ایک انٹرویو میں سابق جج نے کہا کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ ​​کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔

جسٹس (ر) مرکنڈے نے کہا کہ  اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔

انہوں نے پلواما حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل،بجلی، ایل پی جی سستی ، 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ