بہت بہادرہوں لیکن شادی سے ڈرلگتاہے،کومل عزیزخان
شروع سے ہی خود مختار ہونا چاہتی تھی اس وجہ سے بھی میں نے شادی نہیں کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ کومل عزیز خان نےکہا ہے کہ وہ کسی چیز سے نہیں ڈرتی، وہ بہت بہادر ہیں لیکن شادی سے ڈرتی ہیں اور اسی لیے آج تک شادی نہیں کی۔
کومل عزیز خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔
"کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟" سوال پر کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ وہ صرف اور صرف شادی سے ڈرتی ہیں،انہوں نے شادی سے ڈرنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ چونکہ انہوں نے اچھی شادیاں نہیں دیکھیں، اس لیے وہ اس سے ڈرتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں، ہر چیز کر سکتی ہیں، وہ وڈیرے سے لڑنے سمیت پولیس سے بھی لڑ سکتی ہیں جبکہ وہ دھرنے میں بھی کھڑی ہوسکتی ہیں لیکن شادی سے انہیں ڈر لگتا ہے۔
کومل عزیز خان کے مطابق ان کے دفتر میں بہت ساری لڑکیاں اچھا کام کرتی رہتی ہیں لیکن شادی کے بعد انہیں کام چھوڑنا پڑتا ہے، وہ اپنی مرضی سے کام بھی نہیں کر سکتیں، جو لڑکیاں شادی سے پہلے بہت اچھی طرح کام کرتی ہیں، محنت کرکے مقام بناتی ہیں، انہیں شادی کے بعد ملازمت چھوڑنی پڑتی ہے۔
معروف اداکارہ نے کہاکہ بدقسمتی سے انہوں نے اپنے ارد گرد اور رشتے داروں میں بھی کوئی مثالی اور اچھی شادیاں نہیں دیکھیں، جس کی وجہ سے انہیں شادی سے خوف آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس ویب سیریز "ویڈنزڈے سیزن 2 "کاسنسنی خیزٹیزر
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے وقت کپڑوں کا لینا دینا، پارلر جانا اور اسی طرح کی دوسری چیزیں کرکے لڑکیوں کو ششکے دکھانا صرف ایک دو ہفتوں کا کام ہوتا ہے، اس کے بعد حقیقی زندگی شروع ہوتی ہے جو مشکل ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی معاشی اور جذباتی طور پر خود مختار اور مضبوط ہونا چاہتی تھیں اور اسی وجہ سے بھی انہوں نے شادی نہیں کی،اب شادی سے ان کا خوف آہستہ آہستہ بہتر ہو رہا ہے۔