بھارت کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگی: مولانا فضل الرحمان

Apr 25, 2025 | 15:38:PM
بھارت کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دیگی: مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے اس جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

بھارتی رویے کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے، وطن کے دفاع کے لیے پوری قوم ایک صف میں ہے، بھارت اپنی ناکام سکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے۔