وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے"ریل کاپ" کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب

Apr 25, 2025 | 15:35:PM
وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کے ذیلی ادارے"ریل کاپ" کے تمام ملازمین سے استعفے طلب کرلیے گئے۔

وزارت ریلوے کے ذیلی ادارے"ریل کاپ" کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفے طلب کیے گئے ہیں، مستقل ملازمین 3 ماہ اور کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔

 سی ای او ریلوے نے ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیاہے اور چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب

حکومتی ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے کے لیے 5وزارتوں اورڈویژنز کا انتخاب کیا گیاہے جن میں وزارت خزانہ،پاور ڈویژن ، اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ اورثقافت اوروزارت تعلیم کی نشاندہی کی گئی ہے۔