پہلگام فالس فلیگ کا پردہ کیوں چاک کیا، مودی سرکار نے آسام کے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے زیر انتظام ریاست آسام میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت بیان کرنے پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آسام پولیس نے امین الاسلام کو اس لیے حراست میں لیا کیونکہ انہوں نے پہلگام واقعے کو ”بھارتی حکومت کی سوچی سمجھی سازش“ قرار دیا تھا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق امین الاسلام کی گرفتاری مودی حکومت کی جانب سے سچائی دبانے کی ایک اور کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرانا بھارتی حکومت کا پرانا وتیرہ بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
امین الاسلام کی جانب سے دیے گئے بیانات میں کہا گیا تھا کہ پہلگام واقعہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کو بدنام کرنا اور سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے، ان کے اس بیان کے بعد بھارتی حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امین الاسلام کی گرفتاری صرف ایک آغاز ہے اور جلد مزید آوازیں مودی حکومت کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاریوں سے سچ کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ اس کی گونج مزید بلند ہوتی ہے۔