توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔