اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

Apr 25, 2024 | 09:41:AM
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں شاندار استقبال اور غیر معمولی مہمان نوازی پر اماراتی حکام کی تعریف بھی کی۔

 خیال رہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ کام اور تفریح کے لیے اکثر دبئی جاتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

گولڈن ویزہ ایک 10 سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کا اعلان مئی 2019 میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محد بن راشد نے کیا تھا۔

ویزہ ہولڈر شخصیات کو بہت سی سہولیات حاصل ہوتی ہیں جیسے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کرسکتے ہیں۔