پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Apr 25, 2023 | 19:16:PM
پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین متنازع مصنف طارق فتح 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان اور اسلام مخالف بیانات کیلئے مشہور کینیڈین مصنف اور نامہ نگار طارق فتح طویل علالت کے بعد پیر کو ٹورنٹو میں انتقال کر گئے۔ ٹوئٹر پر ان کی بیٹی نتاشا فتح نے اپنے والد طارق فتح کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طارق فتح متنازع شخصیت تھے اور پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھنے پر انہیں بھارت کی جانب سے حمایت حاصل تھی۔ 

طارق فتح کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار انوپم کھیر، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سمیت بھارت کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق طارق فتح بھارت میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم مودی حکومت کے حامی تھے وہ 1949 میں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے پھر سعودی عرب اور 1980 کی دہائی میں کینیڈا ہجرت کر گئیں تھے۔کینیڈا منتقل ہونے کے بعد طارق فتح نے ایک سیاسی کارکن، صحافی اور ٹیلی وی میزبان کے طور پر کام کیا اور اس دؤران انہوں نے مختلف کتابیں بھی لکھیں جو ان کی شہرت کی وجہ بنیں۔

انکی لکھی ہوئی کتابوں میں"چیزنگ اے میرج"،" دی ٹریجک الیوژن آف این اسلامک اسٹیٹ"،" یہودی میرا دشمن نہیں" اور ان خرافات کا پردہ فاش کرنا جو مسلم دشمنی کو ہوا دیتے ہیں جیسے کتابیں شامل ہیں.