اٹک: بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

Apr 25, 2023 | 15:46:PM
اٹک: بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹک کی تحصیل حضرو کے نواحی گاوں تاجک میں ناخلف بیٹے عاطف نے فائرنگ کر کے اپنے باپ عثمان کو قتل کر دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی مگر قاتل بیٹا فرار ہو گیا۔

اٹک کی تحصیل حضرو کے نواحی گاؤں تاجک میں انسانیت سوز واقع پیش آیا جہاں عاطف نے اپنے ہی والد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر: خوفناک آتشزدگی، متعدد گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق عاطف والدین کا نافرمان بیٹا ہے اور اکثر ان کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔