لاہور:پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک 1 گرفتار

Apr 25, 2022 | 09:59:AM
پولیس مقابلہ،فائل فوٹو
کیپشن: پولیس مقابلہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم ٹاؤن میں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ کے تبادلے میں  ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران پولیس مقابلے  کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا ڈاکو زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا،مسلم ٹاؤن بی بلاک میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرارہورہے تھے کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوکی شناخت فہیم اور گرفتار ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کی موجیں:لمبی چھٹیوں کا اعلان