کنگنا کے بعد ایک اور اداکارہ کورونا کیخلاف اظہار یکجہتی پر پا کستانیوں کی شکرگزار

Apr 25, 2021 | 17:11:PM
کنگنا کے بعد ایک اور اداکارہ کورونا کیخلاف اظہار یکجہتی پر پا کستانیوں کی شکرگزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مخالف سوچ اور ہر وقت پاکستان کے لیے زہر اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بعد ایک اور اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے کے لیے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان میں ٹوئٹر پر ”پاکستان اسٹینڈود انڈیا“ سمیت ”انڈیا نیڈز آکسیجن“، ”انڈیا لائیوز میٹر“ اور”پرئینگ فور انڈیا“ کے ٹاپ ٹرینڈز بھی بنے۔
جہاں پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے وہیں سماجی کارکن فیصل ایدھی نے بھارت کو ایمبولینس سروس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی ۔
سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر لکھا اس حقیقت کے باوجود کہ ہمارا میڈیا اور مرکزی دھارے میں شامل عوامی گفتگو میں مسلسل پاکستانیوں کو نیچا دکھایا جاتا ہے، پاکستانی سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا کی جانب سے اس تباہ کن وقت کے دوران بھارت کے لیے اظہار یکجہتی اور رحم دلی دکھانے پر شکرگزار ہوں۔ پڑوسی آپ کے بڑے دل کے لیے شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی انسٹا گرام پر مقبو لیت کم یا زیادہ؟۔۔جا نیے