قومی کرکٹرز سیاست سے باہر نکلیں،یونس خان کی ٹیم پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی قومی ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے باہر نکلیں، اپنے لیے نہیں ملک وقوم کیلئے کھیلیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ کر سکتا ہے تو دوسرے کیوں نہیں اس میں آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت ہے،وہ گراوؑنڈ میں کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ہو تو پھر کیا ہی مزہ ہوگا، آپ جیت کر ثابت کریں کہ آپ بہترین سپورٹس مین ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔
یونس خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیت کیلئے اچھا کھیلنا ضروری ہے، اچھی پلاننگ کے ذریعے میچز جیتے جاتے ہیں، زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں, چینجز سے کمبینیشن خراب ہوتاہے، نہ بھارت کی ٹیم کمزور ہے اور نہ ہی پاکستان کی ٹیم کمزور ہے، بھارتی ٹیم میں تبدیلیاں کم ہوتی ہیں جو انکا پلس پوائنٹ ہے،بھارت کے کھلاڑیوں کو پتہ ہوتا ہے اُنھیں کیسےکھیلنا ہے۔
اُن کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹرز کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین سپرٹ کے منافی ہے، بھارتی کھلاڑی اپنی گورنمنٹ کی ہدایت پر ہم سے ہاتھ نہیں ملا رہے، اگر ہماری حکومت بھی کہے کہ آپ نے ہاتھ نہیں ملانا تو شاید ہم بھی نہ ملائیں لیکن آپ جیت کر انکے آگے ہاتھ بڑھائیں، ہمیں اپنی حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور رضوان اچھے اور با صلاحیت کرکٹرز ہیں،افغانستان کیساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، افغانستان کرکٹ کیمپ میں بڑی عزت ملی، افغانستان کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی میرے سامنے بڑے ہوئے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم ایشیاء کی نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں ہے، جس دن جو ٹیم جیتے گی وہی ایشیا نمبر ون پوزیشن کی حقدار ہے۔