ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابراراحمد ، صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ، صائم ایوب،بابر اعظم کی تنزلی

Sep 24, 2025 | 14:07:PM
 ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابراراحمد ، صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ، صائم ایوب،بابر اعظم کی تنزلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی,  قومی سپنر ابرار احمد  کرئیر کی بہترین پوزیشن  پر پہنچ گئے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے  قومی سپنر ابرار احمد  کرئیر کی بہترین پوزیشن ٹاپ4  پر پہنچ گئے ۔

گزشتہ ہفتے ٹی20 باؤلرز رینکنگ میں 11 درجے ترقی پانے والے ابرار احمد رواں ہفتے مزید 12 درجے ترقی حاصل کرنے کے بعد وہ ٹاپ پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں، اس وقت وہ 703 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر 4 پر موجود ہیں۔

 پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 31 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم 9 درجے تنزلی کے بعد 35 ویں اور صائم ایوب 8 درجہ تنزلی کے بعد 55ویں نمبر پر چلے گئے۔

 بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

 یہ بھی  پڑھیں:تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا،اسلام آباد سے بڑی گرفتاری

 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ہاردک پانڈیا اس فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے اپنے حالیہ 2 میچز میں چار وکٹیں حاصل کرکے ایک درجہ ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر جگہ بنالی۔

 بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن 6 درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے راشد خان 1 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔

پاکستان کے سفیان مقیم 3 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 25ویں  اور حارث رؤف 9 درجہ بہتری کے بعد 28 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔