بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر مقدمات ،یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر مقدمات کے اندراج کے لئےیکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی۔
سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے شہریوں کو وارننگ دیدی،سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ یکم اکتوبرکے بعدبغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا،گرفتاری ہوگی اورگاڑی بند ہوگی،یکم اکتوبر کے بعد کارروائی بلاتفریق ہوگی چاہے شہری کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا لی۔