صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Sep 24, 2025 | 10:25:AM
صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ )پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے درخواست  ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹویٹ کیس : ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔
والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔