سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانیوالے پاکستانی مصورکیلئے عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ

Sep 24, 2023 | 18:10:PM
سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانیوالے پاکستانی مصورکیلئے عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ
کیپشن: سعودی سفیر پاکستانی مصور کو عمرہ کی ٹکٹ دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنانے والے پاکستانی مصورعمرجرال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفری ٹکٹ تحفے میں دیئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تینتیس سالہ عمر جرال دماغی فالج میں مبتلا ہیں،یہ دماغی بیماری کسی شخص کے اعصابی نظام اور افعال میں ہم آہنگی کو متاثر کر سکتی ہے، پٹھوں کی طاقت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے،یہ حرکت کا مستقل عارضہ ہے اور یہ متاثرہ فرد کے اعصابی حرکی نظام اور افعال کے درمیان ہم آہنگی اور رابطہ کاری کے نظام کو متاثر کرسکتا ہے،اس کے نتیجے میں اعصاب مضبوط نہیں ہوتے اورتوازن اور حرکت کو کنٹرول کرنے والے دماغ کے بعض حصوں کی بے قاعدہ انداز میں نشوونما ہوتی ہے جو فرد میں جھٹکوں کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اُڑ گئی