مالی: ملٹری ایئرپورٹ کے قریب روسی کارگو طیارہ گر کر تباہ

Sep 24, 2023 | 18:02:PM
مالی: ملٹری ایئرپورٹ کے قریب روسی کارگو طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مالی میں گاؤ ملٹری ایئرپورٹ کے قریب روسی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی کارگو طیارہ شمالی مالی کے شہر گاؤ کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، روسی نجی ملٹری گروپ واگنر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ طیارہ اس کا تھاتاہم میڈیا کے مطابق یہ طیارہ واگنر کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی سے ہلاکتیں

ذرائع کے مطابق طیارہ شمالی مالی کے شہر گاؤ میں کورگوسو کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار افراد کے حوالے سے صورت حاصل واضح نہیں ہوئی، طیارہ روسی فضائیہ کا تھا اور یہ الیوشن آئی ایل 76 طیارہ تھا۔

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ طیارہ واگنر کا تھا لیکن گروپ نے فوری طور پر اس بات سے انکار کر دیا کہ طیارہ اس کا تھا۔ واگنر نے ٹیلی گرام پر اپنے قریبی اکاؤنٹس کے ذریعے اس بات کی بھی تردید کی کہ اس کا ایک جنگجو طیارے میں سوار تھا۔