عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی

Sep 24, 2022 | 17:23:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، قومی اسمبلی، واپسی، امریکی سائفر، تحقیقات سے مشروط،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی ہے ،ان کا کہناہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوئے ؟ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں ، امریکا کے ساتھ تعلقات ملکی مفاد کے تحت چاہتا ہوں ،بھارت کی برتری اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی فارن پالیسی نہیں ہو سکتی، مودی پاکستان کو توڑنے کے ارادے رکھتا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف کی تقریر ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان ہے، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، موجودہ حکومت معیشت کو ایسے مقام پر لے آئی کہ دوا کی بجائے سرجری کی ضرورت ہے ،ان کاکہناتھا کہ مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں ،اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کررہا ہے،ان کاکہناتھا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لئے غلطیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عدلیہ کے حوالے سے بڑی خبر، برٹش ہائی کمیشن کی جسٹس عالیہ نیلم کے عدالتی فیصلے کی تعریف