بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Sep 24, 2022 | 14:23:PM
بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: بابر اعظم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کپتان بابر اعظم 8000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے والے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

نگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی T20 سیریز کے دوسرے میچ کے دوران بابراعظم 66 گیندوں پر ناقابل شکست 110 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جس کے بعد پاکستانی کپتان نے بھارتی  کھلاڑی ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور  8000  رنز مکلمل کرنے والے سب سے کم عمر ترین بلے باز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کے حق میں

پاکستان کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے کپتان یہ سنگ میل عبور کرنے والےتیز ترین اور شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی بلے باز  بن گئے۔ بابر اعظم نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں حاصل کیا۔ 

واضح رہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے کے لیے اب تین اننگز میں مزید 105 رنز درکار ہیں۔