ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کے حق میں

Sep 24, 2022 | 10:53:AM
ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کے حق میں
کیپشن: ثقلین مشتاق (فوٹو سکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ قدرت کا نظام ہے کہ کسی کو جیتنا ہوتا ہے اور کسی کو ہارنا ہوتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں 63 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مڈل آرڈر ہمارا ہے۔ ہمیں اس کو سپورٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے ہمارے  ذہن کو متاثر کر رہے ہیں۔ بار بار مڈل آرڈر پر بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:  تیسرا ٹی ٹوئنٹی،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کل ہم جیتے آج وہ، جس روز جس کے پلان چلیں گے وہ کامیاب ہوگا۔

کل7 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔