شگفتہ اعجاز اور بیٹیوں کے وزن میں حیرت انگیز کمی، سوشل میڈیا پرنئی بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں کی تصاویر نے ناظرین اور مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
چند ماہ کے قلیل عرصے میں شگفتہ اعجاز نے اپنا وزن اتنا کم کر لیا ہے کہ وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں، جبکہ ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن پہلے زیادہ تھا اب انتہائی پتلی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اورمداحوں کا دعویٰ ہے کہ شگفتہ اعجاز اور ان کی فیملی اوزیمپک نامی انجیکشن استعمال کر رہے ہیں، جو اصل میں ذیابطیس کے مریضوں کیلئے تجویز کیا جاتا ہے لیکن وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھا جاتا ہے۔
صارفین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی سخت ورزش یا ڈائیٹ کے فیملی کا وزن اس تیزی سے کیسے کم ہوا، جس سے ان کا ماننا ہے کہ اوزیمپک کا استعمال اس کے پیچھے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سب دیکھتے ہی رہ گئے،قومی بلے باز شان مسعود کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
واضح رہے کہ یہ انجیکشن عالمی سطح پر وزن کم کرنے کے لیے ایک متنازع ٹرینڈ بن چکا ہے اور بھارتی فنکار بھی اسے استعمال کر رہے ہیں شگفتہ یا ان کی بیٹیوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
اداکارہ کے ذاتی حالات بھی اس تبدیلی میں شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ مہینوں قبل شگفتہ اعجاز کے شوہرانتقال کرگئے تھے انہوں نے اس دوران بتایا تھا کہ شوہرکے جانے سے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی۔
سوشل میڈیا پرصارفین اس بات پرمتجسس ہیں کہ یہ تبدیلی صرف ذاتی کوششوں کی وجہ سے ہے یا واقعی اوزیمپک کے استعمال کا نتیجہ ہے، اور یہ موضوع شوبز حلقوں میں بھی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی, کتنے افراد سوار تھے؟کتنے لقمہ اجل بن گئے؟افسوسناک خبر