پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،صدر زرداری

Oct 24, 2025 | 21:09:PM
پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،صدر زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ سیاسی و معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، انہوں نےکہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف شِکورسکی کی صدر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ، اس موقع پرصدرِ مملکت نے پولینڈ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی قرار دیا،صدر زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی روابط مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا،صدر آصف علی زرداری نے پولش کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔صدرِ مملکت نے خطے میں امن، استحکام اور معاشی رابطوں کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیا۔

ملاقات میں پولینڈ کے سفیر میچی پِسارسکی اور وزارتِ داخلہ و انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری میچی دُشچِک بھی وفد میں شامل تھے۔دونوں جانب نے تعلیم، دفاع اور عوامی تبادلے کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔صدر آصف علی زرداری نے یورپی یونین میں پاکستان کی حمایت پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات خردبرد سکینڈل،نجی فارما کمپنی کا مالک گرفتار