ماہرہ خان، فواد خان کی فلم ’’نیلوفر‘‘ کے گانے کا ٹیزر ریلیز

Oct 24, 2025 | 19:10:PM
ماہرہ خان، فواد خان کی فلم ’’نیلوفر‘‘ کے گانے کا ٹیزر ریلیز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کے گانے کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے، ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

شائقین نے اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کی سکرین پر کیمسٹری پر خوشی کا اظہارِ کیا۔

گانے میں رومانس اور جذبات سے بھرپور کہانی کی جھلک پیش کی گئی ہے، گانے کی ریلیز سے فلم کے لیے توقعات بڑھ گئی ہیں۔

مداح فلم کے مکمل ٹریلر اور ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس کا مالدیپ کا سرکاری دورہ