وزیراعظم نے اسلام آباد میں میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہبا زشریف نے آج اسلام آباد کے ایک اور میگا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے،منصوبے کے افتتاح کے موقع پروزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو شاباش دی اور جلد منصوبہ مکمل کرنے کی امید کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی۔
منصوبہ 180 دنوں میں مکمل کرنے کے پلان پر وزیر داخلہ نے بریفنگ دی ،شاہین چوک پر ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کی وجہ سے عوام کو ٹریفک جام کا سامنا رہتا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین چیف جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا دورہ