عمران خان کے مشورے سے بننے والی پختونخوا کابینہ کالعدم ہوجائے گی: رانا ثنا

Oct 24, 2025 | 08:45:AM
عمران خان کے مشورے سے بننے والی پختونخوا کابینہ کالعدم ہوجائے گی: رانا ثنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہوجائے گی۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ  میاں نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا۔

رانا ثنا نے کہا  کہ نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے ،  نہ ہی وہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑی کی نمبر پلیٹ نے شہری کی قسمت بدل دی

دوسری جانب  پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  آپ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تو کروائیں پھر کورٹ کالعدم قرار  دے دیں تو ہم اپنی حکومت قربان کرنے کو  تیار ہیں۔